بیجنگ(امت نیوز)چین میں اسمارٹ فون پر مسلسل ایک ہفتے تک گیم کھیلنے والی لڑکی کی انگلیاں اکڑ گئیں۔ صوبے حنان سے تعلق رکھنے والی خاتون نے دفتر سے ایک ہفتے کی چھٹیاں لیں اور تمام وقت صرف اسمارٹ فون استعمال کرتی رہیں۔ ماہرین کے مطابق ’ٹینو سائینو وائٹس‘ نامی بیماری اسمارٹ فون کے مسلسل استعمال سے لاحق ہوتی ہے، جس میں انسان اپنی انگلیوں کو قابو نہیں کر پاتا۔ ڈاکٹرز متاثرہ خاتون کا علاج کر رہے ہیں ۔