کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹریفک پولیس کےاہلکار نے سعودی قونصل خانے کی بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی کا چالان کردیا۔یہ واقعہ میٹروپول ٹریفک سیکشن کی حدود میں پیش آیا، جہاں سب انسپکٹر محمد نواز سیال نے بغیر نمبر پلیٹ والی ایک گاڑی کو روکا ۔استفسار پر ڈرائیور غلام مرتضیٰ نے گاڑی میں رکھی نمبر پلیٹیں پیش کیں۔ گاڑی میں موجود شخص نےاہلکار کو دھمکانے کیلئے اہم شخصیت سے فون پر بات بھی کرائی تاہم سب انسپکٹر نے ڈرائیور غلام مرتضیٰ کا 520 روپے کا چالان کردیا اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد ہی گاڑی کو جانے دیا ۔کسی بھی غلط بیانی سے بچنے کے لیے ٹریفک پولیس افسر نے اپنے فون سے ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی ۔