سری لنکن صدر نے وزیراعظم کو برطرف کرکے پارلیمنٹ معطل کردی

کولمبو (امت نیوز) سری لنکن صدر نے وزیراعظم کو برطرف کرکے پارلیمنٹ کو 16 نومبر تک کیلئے معطل کردیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ صدر متھری پالا سری سینا نے اپنے حلیف وزیراعظم رنیل وکرما سنگھے کو برطرف کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرمہندرا راجا پاکسے کو نیا وزیراعظم مقرر کیا تھا۔ وزیراعظم رنیل وکرما سنگھے نے صدار تی حکم رد کرتے ہوئے مستعفی ہونے سے انکار دیا اور اکثریت ثابت کرنے کیلئے اسپیکر سے پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی، جس پر سری لنکن صدر نے پارلیمنٹ کو ہی 16 نومبر تک معطل کردیا۔ دوسری جانب وزیراعظم رنیل وکرما سنگھے برطرفی کے باوجود وزیراعظم ہاؤس میں موجود ہیں اور حلف اُٹھانے والے نئے وزیراعظم کو داخل ہونے نہیں دیا۔

Comments (0)
Add Comment