اسلام آباد(نمائندہ امت)ایس پی رورل پشاورطاہرخان اسلام آبادمیں پراسرارطورپرلاپتہ ہوگئے،اہل خانہ نے اغواکاخدشہ ظاہرکردیا،وفاقی پولیس نےان کی تلاش کےلئےٹیم تشکیل دےدی۔تفصیلات کےمطابق ایس پی طاہرخان اسلام آبادکےسیکٹرجی ٹین فورکی گلی 42میں رہائش پذیرہیں اورپشاورمیں ایس پی رورل کےطورپرخدمات سرانجام دےرہے ہیں۔پولیس ذرائع کاکہناہےکہ انہوں نےاہل خانہ کوبتایاکہ میں کسی سےملنےجارہاہوں، گھرسےپیدل نکلے، کافی وقت گزرنےکےبعدگھرواپس نہ آنےپراہل خانہ نےفون پررابطہ کیاتوموبائل بندپایاگیا۔پولیس کاکہنا ہےکہ ان کے فون کی آخری لوکیشن تھانہ شالیمارکی حدودکی ہے۔اسلام آبادپولیس نےایس پی طاہرخان کی پراسرارگمشدگی کی بابت کےپی کےپولیس کوآگاہ کردیا ہے۔ایس ایس پی اسلام آبادسیدامین بخاری نےکہاہےکہ ایس پی کی تلاش کےلئےایس پی صدرعمر خان اورایس پی انویسٹی گیشن گلفام ناصرپرمشتمل ٹیم تشکیل دےدی ہے۔سیف سٹی سےبھی مددلی جا رہی ہے۔دوسری جانب ایس پی کےاہل خانہ نےطاہرخان کےاغوا کاخدشہ ظاہرکیا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز کاکہناتھاکہ کچھ بھی کہناقبل ازوقت ہےکہ انہیں اغواء کیاگیایاان کےساتھ کوئی حادثہ پیش آیا۔