لاہور(نمائندہ امت) اسلام آباد(اننت ناگ)میں مشتعل کشمیری نوجوانوں نےشدیدپتھراؤ کر کے ایک بھارتی فوجی کو ہلاک کر دیا جس پر آگ بگولہ بھارتی میڈیا نے پتھر اٹھانے والے کشمیری نوجوانوں کو قتل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نہتے کشمیریوں پرپیلٹ برسائے جانے کے دوران کشمیری نوجوانوں کے پتھراؤ سے راجندر سنگھ نامی ایک فوجی مارا گیا۔ہلاک فوجی کی عمر 22سال بتائی جاتی ہے۔