نجم سیٹھی نےبورڈ کے 7 کروڑ اپنی ذات پر خرچ کر ڈالے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی ملازمت کے دوران شاہ خرچیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ بورڈ نے نجم سیٹھی کے بطور چئیرمین اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق 2014 سے لے کر 2018 تک نجم سیٹھی نے بطور چیئرمین اور بطور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی اپنی ذات پر 7 کروڑ روپے خرچ کئے جب کہ ہوٹل کے کرائے کی مد میں 27 لاکھ، ڈیلی الاؤنس کیلئے 81 لاکھ روپے اورپیٹرول کی مد میں 9 لاکھ روپےالگ خرچ کئے ۔جب کہ سابق چیئرمین بورڈ نے پی ایس ایل الاونسز کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کئے ۔واضح رہے سابق چیئرمین پی سی بی شہریارخان پر ایک کروڑ 94 لاکھ روپے خرچ ہوئے، جس میں 80 لاکھ روپے کا میڈیکل بل شامل ہے۔

Comments (0)
Add Comment