کوئٹہ (نمائندہ خصوصی )کوئٹہ میں موٹر سائیکل سوار ماں بیٹی پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے دونوں جھلس کر زخمی ہوگئیں جنہیں بی ایم سی منتقل کر دیا گیا پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے تفصیلات کے مطابق ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں گزشتہ رات جب فرزانہ بی بی اپنے بیٹی کرن کو ٹیوشن سینٹر سے گھر لے جا رہی تھی کہ راستے میں موٹرسائیکل پر سوار افراد نے تیزاب پھینک دیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔