بہاولنگر(مانیٹرنگ ڈیسک)راتوں رات کروڑ پتی بننے والے دھوبی اور رکشہ ڈرائیور کے بعد بہاولنگر کے غریب نوجوان کے نام پر بھی 4ٹیکسٹائل ملز کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق منی لانڈرنگ اسکینڈل میں راتوں رات کروڑ پتی بننے والوں کی فہرست میں کراچی کے فالودہ فروش، جھنگ کے طالبعلم اور ٹنڈو محمد خان کے دھوبی کے بعد بہاولنگر کا غریب نوجوان بھی شامل ہو گیا ہے ۔اسٹیٹ کمپنی پر 15 ہزار روپے ماہوار پر ملازم سلیم فیروز بھٹی کو اپنے کروڑ پتی ہونے کا انکشاف ایف بی آرکے نوٹس سے ہوا۔اس نوٹس کے مطابق سلیم بھٹی 4 ٹیکسٹائل ملوں شاہیر، المدینہ،النور ویونگ و القاسم ٹیکسٹائل ملز کا مالک ہے۔