حیدرآباد (بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شہزاد عرف بھورا کی طرف مبینہ طورپر علاقہ کی لڑکی کو چھیڑنے پر تلک چاڑھی کے مکینوں نے شدید احتجاج کیا ۔ پی ٹی آئی حیدرآباد کے سینئر نائب صدر شہزاد عرف بھورا نے مبینہ طور پر علاقہ کی لڑکی کو چھیڑا لوگوں کے منع کرنے پر شہزاد نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیااور لڑکی کے والد کو سٹی تھانہ میں مبینہ طورپر لاک اپ کرادیا ۔ جس پر احتجاج کرنے والے مردو خواتین نے کوزی حلیم کے سامنے تلک چاڑھی روڈ پر احتجاجاً دھرنا دیا اور ٹریفک جام کردیا اور مشتعل ہجو م نے ٹائر بھی نذر آتش کئے ۔ شہزاد عرف بھورا کا ایک بھائی بلدیاتی کونسلر بھی ہے ۔ ہنگامہ آرائی بڑھنے پر پولیس اور رینجرز کے جوان موقع پر پہنچ گئے ۔ شہزاد عرف بھورا متاثر لڑکی کے اہلخانہ کو مسلسل ہراساں کررہا ہے ۔ تلک چاڑھی پر رات تک دھرنا جاری تھا ۔ اور مشتعل مظاہرین پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے ۔