کوئٹہ(نمائندہ امت)بائیکو کمپنی کے جنرل منیجر کمیونیکیشن شہریار احمد نے بتایا ہے کہ تیل کے رسا سے قبل خام آئل کی منتقلی کا آپریشن جاری تھا تاہم بائیکو کی لائن سے کوئی لیکیج نہیں ہوئی۔جبکہ ورلڈ وائیڈ فنڈ(ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے سینئر اہلکار محمد معظم کا کہنا ہے کہ ساحل پر یہ خام تیل ٹار کی شکل اختیار کرچکا ہےاس سے آبی پرندوں کی اموات کا بھی خدشہ ہے۔ڈولفن اور وہیل مچھلیاں بھی آلودہ فضا میں سانس نہیں لے سکتیں۔