پاک بحریہ نے بھاری مشینری سےتیل صاف کرنا شروع کر دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ نے تیل سے آلودہ ہونے والے ساحلوں کی صفائی کا کام شروع کر دیا۔پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مبارک ولیج سمیت متاثرہ ساحلی علاقوں کی صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس میں کے پی ٹی کی ٹیمیں بھی شامل ہیں ، آپریشن بھاری مشینری کی مدد سے کیا جارہا ہے ، امید ہے کے دو دن کے اندر ساحل کو صاف کر دیا جائے گا اور سمندر کے اندر جہاں جہاں تیل کی آمیزش ہے وہاں بھی صفائی کا کام کیا جائے گا ، اس دوران شہریوں کو ساحل سے دور رکھا جائے گا۔تیل کے سیمپل لے لئے گئے ہیں جس سے پتہ چل جائے گا کہ یہ تیل بائیکو آئل ریفائنری سے آیا ہے یا پھر شپ بریکنگ یارڈ سے اس جانب آیا ہے۔اس معاملے پر سندھ ، بلوچستان حکومت کے ماحولیات کے اداروں کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ ، میری ٹائم سیکورٹی ، کے پی ٹی اور دیگر ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment