اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) وفاقی حکومت کی جانب سے وزرااوراعلیٰ افسران کےغیرملکی دوروں کے بارے میں نئی پالیسی جاری کردی گئی ۔نئی پالیسی کے مطابق وفاقی وزرا، وزرائے مملکت، مشیروں اورمعاونین،وفاقی سیکرٹریزاورانچارج ایڈیشنل سیکرٹریزکوبھی وزیراعظم سےاجازت لیناہوگی۔گریڈ 20 کے افسران اور اداروں کے سربراہان کے لئےاجازت لازمی قرارجبکہ گریڈ19کےسرکاری ونیم سرکاری افسران کوبھی متعلقہ وزارت سےاجازت لیناہوگی۔دورےکےلیےسرکاری فنڈنگ کی منظوری وزیراعظم یاوزیرخزانہ دیں گے۔