اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بی بی سی کا کہنا ہے کہ تل ابیب سے پرواز کرکے اسلام آباد لینڈ کرنے والا طیارہ کینیڈا کی کمپنی بمبارڈیئر کاتیار کردہ گلوبل ایکسپریس ایکس آر ایس ہے ۔ اس طیارے کا سیریل نمبر 9394 ہے، یہ 22 فروری 2017کو خود مختار برطانوی ریاست آئل آف مین میں رجسٹرڈ کرایا گیا ۔اس سے قبل اس کی رجسٹری کے مین جزائر میں تھی۔طیارے کی ملکیت ملٹی برڈ اوورسیز لمیٹڈ کے نام سے ہے جس کا پتہ آف شور اکاؤنٹس کے حوالے سے شہرت رکھنے والے جزیرے برٹش ورجن آئی لینڈ کا ہے اور اس پتے پر 38 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں ۔اسرائیلی صحافی ایوی شراف نےاپنی ٹویٹس میں سوال اٹھایا تھا کہ آخر وہ کون تھاجو اسلام آباد گیا تھا ۔بی سی کے مطابق اسرائیلی صحافی کے خیال میں پرواز کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورہ عُمان سے تعلق نہیں۔