اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)جعلی اکائونٹس اورکمپنیوں کےبعدگاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کاکیس بھی سامنے آ گیا۔82 سالہ سابق جج میاں سکندرحیات نےمعاملے کی تحقیقات کےلیے سپریم کورٹ سےرجوع کرلیا۔سابقہ جج کےوکیل میاں ظفر نے عدالت عظمی سے رجوع کرتے ہوئے درخواست دائر کی ہے کہ ان کے موکل سکندرحیات کےنام پر22سوگاڑیاں رجسٹرڈکئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ سکندرحیات کواس گاڑی کاچالان موصول ہواجوان کے زیراستعمال نہیں ۔ ایکسائز ڈپارٹمنٹ سےرابطہ کیاگیا تومعلوم ہواکہ ان کے موکل کے نام پر2224 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔سپریم کورٹ نےمیاں سکندر حیات کی درخواست پر سیکریٹری اورڈائریکٹرایکسائزاینڈٹیکسیشن پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے ایک ہفتےمیں رپورٹ طلب کرلی ہے۔