کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اورسی پی ایل سی نےمشترکہ کارروائی میں طارق روڈسے 2 نائیجرین مغوی بازیاب کرکے اغوا کار گرفتار کرلیا۔ گزشتہ روز ڈی آئی جی سی آئی اے امین یوسفزئی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور سٹیزن پولیس لائیژن کمیٹی نے طارق روڈ لیبرٹی چوک کے قریب پلاٹ نمبر 261 کی تیسری منزل پر فلیٹ سے 2 نائیجرین باشندوں ڈیوڈ اور پیٹرک کو بازیاب کرلیا ۔ اغواکار بلال رشید کو بھی گرفتار کرلیاگیا ہے ۔جس نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ اس کے گروہ کا سرغنہ عبدالاحد قندھاری ،عادل، شعیب بلوچ ہے جب کہ دونوں باشندے نائیجریا میں جرائم کی وارداتوں میں ملوث اور منشیات کے بین الاقوامی اسمگلرزکے لئے کام کرتے ہیں ،انہیں ستمبر کے پہلے ہفتے میں اغوا کیا گیا۔