پاکستان ٹین پین بالنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا

راولپنڈی(امت نیوز) جناح پارک راولپنڈی میں لثرر سٹی باؤلنگ کلب کے افتتاح کے ساتھ ساتھ پاکستان اوپن ٹین پین باؤلنگ چیمپئن شپ کا آغاز بھی ہو گیا۔ پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن اور مدینہ مال کے تعاون سے پاکستان اوپن ٹین پین باؤلنگ چپمےئن شپ کا انعقاد بھی کیا گیا جو 28 اکتوبر تک لثرر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک میں جاری رہے گا۔ ایونٹ میں 7 مختلف کیٹگری شامل کی گئی ہے جس میں نیشنل کھلاڑیوں کے علاوہ ملک بھر سے مرد اور خواتین بڑھ چڑھ کر ماسٹر سنگلز، ڈبلز، ٹرایوز ، ڈیف، خواتین، انڈر-16 اور میڈیا ایونٹ میں حصہ لیں رہیں ہیں۔ جناح پارک راولپنڈی میں لثرر سٹی باؤلنگ کلب کا افتتاح کے موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی جناب لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کور کمانڈر راولپنڈی جناب لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے ربن کاٹ کر ایونٹ کا باقاعدہ آغاز کیا اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس خوبصورت پروگرام کے انعقاد پرلیثرر سٹی باؤلنگ کلب اور پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن کے منتظمین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور خاص طور پر سیکرٹری جنرل پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن جناب اعجاز الرحمان کا مشکور ہوں جن کی محنت اور کاوشوں سے آج مجھے اس پرمسرت موقع پر بات اور آپ لوگوں سے ملنے کا موقع ملا۔

Comments (0)
Add Comment