بونیر(امت نیوز)محکمہ تعلیم کے زیراہتمام ضلع بھرکے سرکاری و پرائیویٹ ہائی ہائیرسکینڈری سکولز کے مابین سالانہ سپورٹس میلہ شروع ہو گیا۔مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی شیراکبرخان اور ڈی ای او بخت زادہ خان نے کبوتر اڑا کر میلے کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔سپورٹس گالا کا مقصد سکولوں کے طلباء کے مخفی صلاحیتوں کو اجاگرکرناہے،پرنسپلز ،ہیڈماسٹرز ،اساتذ ہ اور طلباء مشترکہ دلچسپی لیکر سپورٹس مقابلے پرامن طریقے سے منعقدکریں ،سپور ٹس گالامیں ادبی مقابلوں کے ساتھ ساتھ میجرز،مائنرز گیمز اور اتھلیٹکس مقابلے بھی شامل ہیں ،سالانہ سپورٹس میلہ 20نومبر تک جاری رہے گا۔