آسٹریلین اوپنر شارٹ تھرڈ امپائر کے متنازع فیصلے کی نذر

دبئی (امت نیوز)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی20 میچ میں آسٹریلین اوپنر ڈی آر سی شارٹ کو متنازع انداز میں رن آوٴٹ قرار دئیے جانے پر تھرڈ امپائر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔دبئی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں آسٹریلیا نے 148رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو انگز کے تیسرے اوور کی آخری گیند پر ایرون فنچ نے باوٴلر عماد وسیم کی جانب واپس شاٹ کھیلا تاہم گیند عماد وسیم کی انگلیوں سے لگ کر وکٹ سے جا ٹکرائی جس پر قومی ٹیم نے رن آوٴٹ کی اپیل کردی اور امپائر نے تھرڈ امپائر سے مدد مانگ لی۔ری پلے سے صاف ظاہر تھا کہ جس وقت گیند وکٹ سے ٹکرائی تو ڈی آر سی شارٹ کا بلا ناصرف کریز میں موجود تھا۔

Comments (0)
Add Comment