مودی کی جاپان آمد پر بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ

ٹوکیو (صباح نیوز) بھارتی صدر نریندرا مودی کی جاپان آمد پر بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے شہر ٹوکیو میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد پر بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کیا گیا۔مظاہرین نے کہا کہ جاپانی وزیراعظم کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کامعاملہ اٹھائیں۔ احتجاجی مظاہرے میں کشمیری، پاکستانی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Comments (0)
Add Comment