صفائی اور سول ورک کیلئے ایک ارب 38کروڑ کا تخمینہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر میں کے ایم سی کی حدود میں واقع 35 نالوں کی صفائی اور سول ورک پر اٹھنے والی لاگت کا تخمینہ ایک ارب 38کروڑ روپے لگاتی ہے ، جس میں 998ملین روپے ڈی سلٹنگ اور 140ملین روپے سول ورکس کیلئے درکار ہیں ۔ یہ بات کے ایم سی کے ترجمان نے ”امت“ کو ملاقات میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ دو سال قبل 50کروڑ روپے اور حال ہی میں 33کروڑ 86لاکھ، 68 ہزار روپے سندھ اے ڈی پی سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو جاری ہوئے ہیں ۔ حکومت سندھ کو مزید رقم کیلئے سمری بھیجی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گجر نالے، محمود آباد نالے، پینچر نالے، کلری نالے اور دیگر نالوں سے تجاوزات ہٹانے، صفائی اور سول ورک پر گزشتہ تین سال سے کام جاری ہے ۔ کام کی رفتار سست ہونے کی بڑی وجہ نا صرف نالوں کے اوپر بلکہ دونوں طرف تجاوزات کی بھرمار ہے ، لیکن اب سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق بڑی تیزی سے تجاوزات ختم کرکے صفائی اور سول ورک کا کام دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment