ترکی کے یوم جمہوریہ کے موقع پر طیب اردوگان اور ترک عوام کو صدر اور وزیر اعظم کی مبارکباد

اسلام آباد(صباح نیوز) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے ترکی کے یوم جمہوریہ کے موقع پر طیب اردوگان اور ترک عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے موجودہ قیادت کے زیر اثر کئی شعبوں میں ترقی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سربراہ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ترک صدر طیب اردوگان اور عوام کو مبارک باد کے پیغام میں ترکی سے اظہار یکجہتی کیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ترکی کا بھائی اور گہرے دوست کی مانند احترام کرتے ہیں، آج کا پر وقار دن ترکی اور ترک عوام کی ترقی اور خوشحالی پر گامزن ہونے کا دن ہے۔دوسری جانب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی ترکی کے یوم جمہوریہ پر ترک عوام و طیب اردوگان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی بے مثال اور کامیاب رہی۔عمران خان نے کہا کہ مستقبل میں دو طرفہ تعلقات میں مزید مضبوطی کے خواہاں ہیں، برادر ممالک کے درمیان مثبت تعلقات ترقی کا بڑا زینہ ثابت ہوں گے۔

Comments (0)
Add Comment