پاراچنار(نمائندہ امت) پاک آرمی نے پاراچنار شہر میں فلینگ مارچ اور چہلم شہداء کربلا کے موقع پر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔بریگیڈئر اختر علیم اور ڈی سی کرم محمد زبیر بھی ہمراہ تھے پاک افغان سرحد مکمل طورپر سیل کردیا گیا۔ 73بریگیڈئر اختر علیم کمانڈنٹ آفیسر کرنل مسعود اختر،ڈپٹی کمشنر محمد زبیر اسٹینٹ کمشنر عمراحمد خان ایڈیشنل کمشنر نصراللہ اور دیگر حکام کے ہمراہ پاراچنار شہر میں فلینگ مارچ کیا ۔جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا اور چہلم کے شہدائے کربلا کے موقع پر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا حکام مرکزی امام بارہ گاہ پاراچنار بھی گئے جہاں پر اپنوں نے انجمن حسینیہ کے ممبران سے بھی ماتمی مجالس کے حوالے سے ضروری بات چیت کی اس موقع پر حکام نے بتایا کہ پاک افغان سرحد سیل کردیا گیا ہے سرحد ماتمی مجالس کیلئے سیکورٹی خدشات کے پیش نظرمکمل طور پر سرحد بند اور کرم بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔