سعودیہ ۔بحرین اور قطر نےیہودی صومعہ پر حملے کی مذمت کر دی

واشنگٹن(امت نیوز)امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر پیٹس برگ کے صومعہ میں فائرنگ سے 11 ہلاکتوں کی پہلی بارسعودی عرب، بحرین و قطر نے بھی مذمت کی ہے جسے غیر معمولی سفارتی اقدام کی قطر نے بھی مذمت کی ہے جسے غیر معمولی سفارتی اقدام تصور کیا جا رہا ہے ۔امریکہ میں سعودی سفارتخانہ نے اپنی ٹویٹ میں ہلاک یہودیوں کے ورثاسے تعزیت کی۔ سفارتخانے کا کہنا ہے کہ کسی مذہب کی عبادت کے مقامات پر حملہ اور اس کی حرمت اور تمام انسانیت پر حملے کے مترادف ہے ۔بحرینی وزارت خارجہ نے ہلاک شدگان کے ورثا سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔قطرسرکاری خبر ایجنسی کے مطابق دوحہ حکومت نے یہودی عبادتگاہ میں فائرنگ سے ہلاکتوں اورلوگوں کے زخمی ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرک اور مقصد خواہ کچھ بھی کیوں نہ ہو، وہ ہر قسم کے تشدد اور مجرمانہ سرگرمی کو مسترد کرتا ہے ۔ترک صدر رجب طیب اردوغان نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے فائرنگ سے ہلاک افراد کے ورثا سے دلی تعزیت کی ہے ۔فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ نے صومعہ پر فائرنگ کو گوروں کی بالا دستی اور فاشزم کے نظریہ کے حامیوں کی دہشت گردی قرار دیا ۔ برطانیہ میں پی ایل او کے سفیر حسن زملوط نے کہا ہے کہ ہر قسم کی نفرت اور نسل پرستی کے خلاف تمام یہودیوں ،عیسائیوں اور مسلمانوں کو متحد ہو جانا چاہئے۔

Comments (0)
Add Comment