بھارتی فلموں پر پابندی کے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم- عملدرآمدکو یقینی بنائے جائے- ممتاز سہتو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری ممتاز سہتو ایدووکیٹ نے پیمرا اور ٹی وی چینلز کو بھارتی مواد نشر کرنے پر پابندی کے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے زوردیا ہے کہ تمام ادارے عملدرآمد یقینی بناکر ملی غیرت کا ثبوت دیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت سازشوں میں مصروف ہے۔ مظلوم کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم، آبی جارحیت، بلوچستان میں مداخلت و ملک دہشت گردی کی کاروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ازلی دشمن ہماری نسل نو کو تباہ اور نظریاتی سرحدوں کو ختم کرنے کے درپے ہے۔ اس لئے سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ قابل تحسین اس پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔

Comments (0)
Add Comment