دبئی(امت نیوز)پاکستان نےتیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو 33 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔ کینگروز ٹیم 151 رنز کےتعاقب میں آسٹریلیاکی ٹیم 117 رنز پرڈھیرہوگئی۔لیگ اسپنرشاداب خان 3وکٹیں لےکرمین آف دی میچ قرارپائے۔دبئی میں کھیلے جانے والے تیسرے 20 انٹرنیشنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 33 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیت لی۔دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان نے 93 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔بابر اعظم 50اور صاحبزادہ فرحان 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔مقررہ 20 اوورز میں پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز اسکور کیے۔بابراعظم نےٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ساتویں نصف سنچری اسکور کی۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیاکی ٹیم شروع سےہی مشکلات کاشکارنظرآئی۔آسٹریلوی ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ابوظہبی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان کو 66 رنز سے کامیابی ملی تھی جبکہ دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سرفراز الیون 11 رنز سے فتحیاب رہی تھی۔