اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے، طیارے کی پاکستان آمد سے متعلق رپورٹ بے بنیاد ہے۔گزشتہ تین روزہ دورہ پر اسلام آباد سےکراچی پہنچ کرترکی روانگی سےقبل ائیرپورٹ پرمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ترکی پاکستان کا اہم دوست ملک ہےاورترک صدرطیب اردوان کی دعوت پرترکی جارہاہوںاس طرح کےدوروں سےپاک ترک تعلقات کومزیدتقویت ملےگی۔ان کاکہناتھاکہ کئی سازشوں کےباوجودترکی میں جمہوریت چل رہی ہےاور ترکی نےکشمیرسمیت ہر معاملےپرپاکستان کاساتھ دیاہےتاہم پاک ترک تعلقات کی بہتری کےلیےملاقاتیں کی جائیں گی۔ انہوں کہا کہ جنہوں نے اسرائیلی طیارے کی آمدکےحوالے سے رپورٹ دی وہ خود مطمئن نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ کوئی تعلقات استوار نہیں کیے جارہے جب کہ پاکستان ہمیشہ سےفلسطینیوں کاساتھی رہاہے،پاکستان کشمیراورفلسطین میں مظالم کودنیا کےسامنے لایا۔دوسری جانب انہوں نےپاکستان اورسعودی عرب کےتعلقات پربھی روشنی ڈالی اورکہاکہ سعودی عرب ہمارا دوست ملک ہے،اس نےمشکل وقت میں مددکی، سعودی عرب کےساتھ بڑی سرمایہ کاری کی بات ہوئی ہے۔سعودی صحافی کے قتل سےمتعلق ان کا کہنا تھاکہ جمال خاشقجی کےقتل کی مکمل تحقیقات کی جانی چاہیےاوراسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے ادوار میں جو معاشی بحران آیا اس میں کم از کم اب سانس لینے کے قابل ہوئے ہیں، ملک کومالی بحران سے نکالنے میں کچھ وقت لگے گا، وزیر اعظم عمران خان جلد چین جائیں گے اور پاک چین سرمایہ کاری سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔