لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی وتجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو تھوڑاسا صبر کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے عوام کو دکھائے گئے خواب اب ٹوٹ رہے ہیں۔صحافی سلمان غنی کا کہنا تھا کہ نواز لیگ زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ حکومت کو وقت ملنا چاہئے۔نوازشریف نے فضل الرحمان سے کہا ہے کہ عمران خان نے جوخواب عوام کو دکھائے تھے وہ ٹوٹ رہے ہیں اس لئے تھوڑا سا صبر کریں۔اپوزیشن ایک ڈیڑھ سال بعد بنتی ہے ، کوئی6 ماہ بعد اپوزیشن نہیں بنتی ، اب بھی ایسا ہی ہوگا جب عوام کومایوسی ہو گی تو پھر اپوزیشن بننا شروع ہوگی۔