کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا سائبر حملہ ہواہے جس میں ہیکرز نے نجی بینک کو 50لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذرائع کی جانب سے انکشاف کیاگیاہے کہ ہیکر ز نجی بینک سے5 ملین ڈالرسے زائد رقم لے اڑے ہیں اور اس حملے کوپاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جارہا ہے ۔ سائبر حملے کے بعد سٹیٹ بینک نے سکیورٹی کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں اور متاثرہ بینک کو صارفین کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کا کہاہے ۔جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہاگیاہے کہ بیرون ملک لین دین کی ریئل ٹائم نگرانی کی جائے۔سٹیٹ بینک نے متاثرہ بینک کی سمندرپارٹرانزیکشنزپر پابندی لگادی ہے۔