لاہور(امت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے 1990 کی دہائی میں میچ فکسنگ کی تحقیقات کرنے والی جسٹس قیوم رپورٹ میں سابق کپتان وسیم اکرم اور دیگر کھلاڑیوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔وسیم اکرم کو محسن خان ماضی میں داغ دار کھلاڑی قرار دیتے رہے لیکن اب دونوں نے ایک سال کرکٹ کمیٹی میں کام کرنے پر اتفاق کیا۔محسن خان نے کہا کہ پی سی بی نے مجھے داغدار کرکٹرز پر مطمئن کردیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ جسٹس قیوم صاحب نے کچھ تفصیلات دینے کا وعدہ کیا تھا جو پورا نہیں ہوسکا۔ قیوم رپورٹ میں کئی لوگوں کا ذکر ہوا تھا جس میں سے دو نے انگلینڈ میں کوچنگ کی ہے۔