دبئی (امت نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان کو یوم پیدائش کی مبارک باد دیتے ہوئے بھی پاکستان کو یاد رکھا ۔ ٹوئٹر پر ’ ہیپی برتھ ڈے ٹو عرفان پٹھان‘ کے ساتھ ایک پیغام بھی شیئر کیا۔پیغام میں عرفان پٹھان کی 2006ء میں پاکستان کیخلاف کراچی میں ٹیسٹ کرکٹ کے پہلے ہی اوورزہیٹ ٹرک کو سراہا گیا ہے۔پیغام میں کہا گیا کہ عرفان پٹھان نے متاثرکن انداز میں پہلے ہی اوورز میں سلمان بٹ،یونس خان اور محمد یوسف کو لگاتار تین گیند پر آؤٹ کیا ۔عرفان پٹھان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2003 سے 2008 اور ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں 2004 سے 2012ء کے دوران بھارت کی نمائندگی کی ۔