مانسہرہ (نمائندہ امت) کوہستان میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں 25افراد جاں بحق ہو ئے، 3خواتین سمیت 17 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔7 بدستور لاپتہ ہیں جن کے دریائے سندھ میں بہ جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے اور ان کی تلاش جاری ہے۔ تمام میتیں چلاس ہسپتال سے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔جاں بحق ہونے والوں میں 2پاک فوج کے اہلکار بھی شامل ہیں جن کا تعلق مظفر گڑھ سے تھا ۔باقی تمام افراد گلگت اور غذر کے ہی رہائشی ہیں۔ ڈی پی او کوہستان راجہ عبدا لصبور کے مطابق ابتدائی طور پر حادثہ میں 17افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جن کی میتیں بھی تلاش کرکے چلاس منتقل کر دی گئی ہیں تاہم بعد ازں چلاس پولیس چوکی میں بس کی بنائی گی ویڈیو سے تصدیق کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ بس میں26افراد سوار تھے، ایک خاتون خوش قسمتی سے بچ گئی تھی۔