پی ٹی وی کرپشن کیس میں شاہد مسعود کی ضمانت منظور

اسلام آباد(نمائندہ امت)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں اینکر ڈاکٹرشاہد مسعود کی ضمانت منظور کرلی۔ڈاکٹرشاہد مسعود نے سپیشل جج سنٹرل کی عدالت سے درخواست ضمانت مستردہونے کے فیصلہ کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیاتھا۔گذشتہ روز فاضل عدالت کے جج جسٹس محسن اخترکیانی نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹرشاہد مسعود کی 12نومبرتک کی ضمانت منظور کرلی ۔عدالت کے باہر ڈاکٹر شاہد مسعود میڈیا کے سوالات پر برہم ہوگئے اور نجی ٹی وی کے رپورٹر سے موبائل فون چھین لیا،اور موبائل سے فوٹیج ڈیلیٹ کر دی۔ بعدازاں وکلا کی مداخلت پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے وڈیو ڈیلیٹ کر کے موبائل فون واپس کر دیا۔ادھر ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Comments (0)
Add Comment