قلعہ عبداللہ میں4 دکانیں۔15 موٹر سائیکلیں جل گئیں

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)قلعہ عبداللہ شہرکے وسط میں بازار میں قائم پٹرول کی دکان میں پیر کی دوپہر کو اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے مزید کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے ساتھ واقع دوسری دکانوں میں گیس کے سلنڈر بھی زوردار دھماکے سے پھٹ گئے۔ اس کے نتیجے میں4 دکانیں اور15موٹرسائیکلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں ۔

Comments (0)
Add Comment