اسلام آباد ہائیکورٹ ملعون گیرٹ ولڈرز کیخلاف پٹیشن 18 دسمبر کو سنے گی

اسلام آباد( نمائندہ امت)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملعون گیرٹ ولڈرز کے خلاف دائر متفرق درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔درخواست گزار کی جانب سے ملک مظہر جاوید ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ اگر عدالت 18 دسمبر کے بجائے اسی ماہ مرکزی پٹیشن کو سماعت کے لئے مقرر کر دے تو مہربانی ہو گی ۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ 18دسمبر سے پہلے کوئی تاریخ دینا ممکن نہیں ،فاضل عدالت نے متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے مرکزی پٹیشن 15 جنوری 2019کے بجائے 18دسمبر 2018 کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ درخواست گزار نے پٹیشن میں ہالینڈ سے اقتصادی و سفارتی تعلقات منقطع کرنے اور ملعون گیرٹ ولڈرز سمیت دیگر گستاخوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کی استدعا کی ہے۔

Comments (0)
Add Comment