اٹک ( نامہ نگار ) اٹک پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا مقدمہ قتل کا مدعی اور مقتول کا بیٹا ہی قاتل نکلا ۔اٹک پولیس نے جانفشانی سے تفتیش کر کے اصل قاتل گرفتار کر لیا ، ملزم نے قتل کر نے سے چند روز قبل اپنے والد کا موٹر سائیکل بھی چوری کیا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی صدر سرکل اٹک ضیغم عباس نے پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک سب انسپکٹر عاطف ستار ،ایس ایچ او سٹی ، انچارج ایچ آئی یو سرکل صدر اٹک آصف خان ، انچارج آئی ٹی لیب اٹک سب انسپکٹر جہانزیب خان بھی موجود تھے۔