صدر ایمپریس مارکیٹ کے اطراف تجاوزات ختم کرنے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کی ہدایات کے بعد شہر کو تجاوزات سے مکمل طور پر صاف کرنے کے حوالے سے میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر میٹروپولیٹن کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن کی صدارت میںاجلاس منعقد ہوا۔ میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمن نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ضلع جنوبی میں ایمپریس مارکیٹ کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت صدر کے اطراف واقع سڑکوں ،ریمبو سینٹر،پریڈی اسٹریٹ، داؤد پوتہ روڈ،زینب النساءاسٹریٹ اور دیگر شاہراؤں پر موجود پتھارے، ٹھیلوں، کیبنز اور ہر اس چیز کو جو تجاوزات کے زمرے آتی ہے صاف کیا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment