کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال مکان نمبرC6/B سیکٹر 13D/3سے خاتون ڈاکٹر کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق متوفیہ 25 سالہ ڈاکٹر سید رجا دختر ارشد علی کے ورثا نے بیان دیا ہے کہ متوفیہ نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خود کشی کی ہے۔ تاہم پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کرکے تمام پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے۔