کراچی (بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹیٹ آئل نے رواں مالی سال 2018-19 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی نے بعد از ٹیکس منافع 4.2 ارب روپے ظاہر کیا ہے۔ یہ اعلان بورڈ آف منیجمنٹ کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ پی ایس او کے مجموعی منافع میں 19 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کمپنی نے کمپنی کے مطابق مذکورہ مدت کے دوران 40 فیصد مجموعی شیئر کے سا تھ ایندھن کی مارکیٹ میں اپنی برتری برقرار رکھی۔ مالی سال 2018-19کی پہلی سہہ ماہی کے دوران پی ایس او نے مجموعی طورپر 48 فیصد مصنوعات درآمد کیں اور مجموعی ریفائنری کی پیداوار میں 34فیصد کا اضافہ کیا۔