کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں25روپے فی کلو کم کرکے حکومتی اقدام کا خیر مقدم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق گیس، بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دے۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت غریبوں کا چولہا بجھانے کی بجائے کرپٹ لوگوں کا گھیرائو تنگ کرنے اور کرپشن سے بیرون ملک جمع رقم کی واپسی کیلئے اقدامات کرے۔