اے این پی کے نومنتخب رکن اسمبلی صلاح الدین نے حلف اٹھا لیا

پشاور (نمائندہ امت ) صوبائی حلقہ پی کے71پشاور سے نومنتخب اے این پی کے رکن اسمبلی صلاح الدین سے سپیکر نے حلف لے لیا۔خیبر پختونخوااسمبلی اجلاس سپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت شروع۔ اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ نو منتخب رکن اسمبلی صلاح الدین کا اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی کے 71 کے مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کرونگا، صلاح الدین نو منتخب ایم پی اے۔ علاقہ میں بجلی اور گیس کا بہت بڑا مسئلہ ، میرے حلقہ کے عوام بل ادا کرتے ہیں مگر بجلی کی سہولت میسر نہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بدھ 31 اکتوبر2018 تک ملتوی۔

Comments (0)
Add Comment