اعظم سواتی کے بیٹے کی درخواست پر گرفتار ہونے والا بچہ رہا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر اعظم سواتی کے بیٹے کی جانب سے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کروائے گئے مقدمے کے نتیجے میں گرفتار کیے گئے 12 سالہ بچے کو پولیس نے رہا کردیا۔ میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ضیاء الدین نے بتایا کہ وہ جمعے کی نماز پڑھنے گیا ہوا تھا کہ ان کی گائے فارم ہاؤس میں چلی گئی، واپس کرنے کا مطالبہ کیا تو ملازمین نےکہا کہ خان نے گائے باندھی ہے، اسی سے واپس لو۔بچے کے مطابق ہم اپنی گائےکھول کر واپس آئے تو یہ لوگ ڈنڈے لے کر ہمارےگھر آگئے اور انہوں نے میری ماں اور بہن کو مارا پیٹا اور بعدازاں تھانہ شہزاد ٹاؤن میں ہمارے خلاف درخواست دے دی۔

Comments (0)
Add Comment