بنوں میں پی ٹی ایم کیخلاف مظاہرہ

بنوں(نمائندگان امت) بنوں کے تاجر تنظیموں ،اہل تشیع ،علماء کرام اور سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے پی ٹی ایم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے مظاہرین نے پی ٹی ایم کی مخصوص ٹوپیوں کو آگ لگادی منظور پشتین اور ان کے ساتھی غدار ہیں غداری کا مقدمہ چلایا جائے گزشتہ روز تاجر تنظیموں ،سول سوسائٹی سمیت اہل تشیع و دیگر نے پشتون تحفظ موومنٹ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جو مختلف راستوں سے ہو کر بنوں پریس کلب پہنچی مظاہرے سے انجمن تاجران حقیقی کے صدر ڈاکٹر عبدالروف قریشی ،تحفظ ختم نبوت کے ناظم طیب شاہ بخاری ،ذاکر نوروز علی ،انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر گل پیر منظور شاہ ،مجیب خان ،زبیر شاہ ،نذیر زمان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں اور کوششوں سے اس خطے میں امن بحال ہو گیا ہے انہوں نے کئی دشمن ممالک عزائم خاک میں ملا کر دہشت گردی کا خاتمہ کیا مگر منظور پشتین جو کہ اسرائیل ،بھارت ،افغانستان اور امریکی ایجنٹ ہیں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے پشتونوں کے نام پر ایک بار پھر یہاں امن خراب کر نا چاہتے ہیں پشتونوں کے حقوق کے نام پر جلسے جلوس نکال رہے ہیں اور اس میں ہمارے معزز اداروں کے خلاف زہر اگل کر من گھڑت بیانات دے رہے ہیں جس سے عوام اور اداروں میں تصادم پیدا کرنا چاہتے ہیں ہم اپنے اداروں کی تضحیک برداشت نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ پشتون قوم دینی اقدار اور اپنی روایات رکھتے ہیں جس میں خواتین کا پردہ لازم ہے مگر پی ٹی ایم ایک سازش کے تحت بے ہودہ خواتین کو جلسوں میں بٹھا کر ہماری اقدار اور روایات کو پامال کر رہی ہے جس سے ہماری نئی نسل کو بے راہ روی پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ منظور پشتین اور ان کے ساتھیوں کی پشت پر ملک دشمنوں کا ہاتھ ہے جو ہمارے لوگوں کو بغاوت پر اکسار ہے ہیں جو کہ ملک و آئین سے غداری ہے ان تمام رہنماؤں کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے اس موقع پر مظاہرین نے پاک فوج کے حق میں جبکہ پی ٹی ایم کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پی ٹی آایم کے مخصوص رنگ کی ٹوپیاں جلا دی۔بنوں نمائندہ امت کے مطابق بنوں میں اہل تشیع، تاجرتنظیموں ، ختم نبوت بنوں آئی ایس ایف و دیگر تنظیموں کے کارکنوں نے پشتون تحفظ مووٴمنٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے اشارے پر رواں رہنے والوں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کا مطالبہ کیا ہے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نور وز علی کر بلائی ، گل پیر عرف ،ڈاکٹر عبدالرووٴف قریشی و دیگر کا کہنا تھا کہ منظور پشتین اور ان کے دوست اسرائیل، بھارت اور ملک دشمنوں کے ایجنٹ ہیں پاک فوج کی قربانیوں سے ہی امن بحال ہوا جبکہ پی ٹی ایم پھر حالات خراب کرنا چاہتی ہے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی من گھڑت بیانات برداشت نہیں کر سکتے پی ٹی ایم ہماری دینی و مذہبی اقدار اور روایات کو پامال کر رہی ہے جو جلسوں میں بے پردہ خواتین بٹھا کر ہماری نوجوان نسل کو ورغلایا جا رہا ہے لہذا یہ ملک کے غدار ہیں ان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔

Comments (0)
Add Comment