زرداری – شہباز شریف میں برف پگھل گئی

اسلام آباد (نمائندہ امت؍مانیٹرنگ ڈیسک)آصف زرداری اورشہباز شریف میں برف پگھل گئی۔مخالفانہ بیانات دینے والے دونوں رہنما قومی اسمبلی میں ایک ساتھ آئے۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی نےنیب پر شہبازشریف کوجان بوجھ کر دیر سے لانے کاالزام لگاتے ہوئے احتجاجاً ایوان سےواک آؤٹ کیا۔اسپیکر نے نیب لاہور کی ٹیم کو اپوزیشن لیڈرکے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے انہیں 4 بجے لانے کی ہدایت کی تھی۔اجلاس کے لیے انہیں موٹروے کے ذریعے لایا گیا ہے۔نیب کی ٹیم نے اسلام آباد کے پولی کلینک میں شہباز شریف کا چیک اپ بھی کروایا۔پارلیمنٹ پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہیں کمر میں تکلیف ہونے کے باوجود جہاز سے نہیں لایا گیا۔ اسپیکر اسد قیصر کے کہنے پروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان اپوزیشن اراکین کو منانے میں کامیاب رہے۔بعد ازاں عصر کی نماز کے بعد اجلاس کا دوبارہ آغاز ہوا جس میں شہباز شریف اور آصف زرداری ایوان میں ایک ساتھ داخل ہوئے۔دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کو سلام کیا اور جاندا ر مسکراہٹوں کے ساتھ اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھے۔اجلاس میں اسپیکر اسمبلی نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے 12 میں سے 10 ارکان اسمبلی سے حلف لیاجب کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف قرارداد بھی منظور کی گئی۔

Comments (0)
Add Comment