لاہور(امت نیوز) پاکستانی نوجوان خاتون اسپورٹس پرسن نام ارم راٹھور بیک وقت دو کھیلوں رگبی میں بطور کھلاڑی اور فٹبا ل میں ریفری کے طورپر نام کمانے کا عزم ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف کھیلوں کے میدان میں پاکستانی پرچم بلندکرنے میں اپنا کردار ادا کرناچاہتی ہیں بلکہ دوسری لڑکیوں کو بھی اس طرف راغب کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ پاکستانی خواتین کسی سے کم نہیں، اور مردوں کے لیے موزوں سمجھی جانے والی پاور گیمز میں بھی خواتین خود کو منواسکتی ہیں۔ میں اس چیز پر یقین رکھتی ہوں کہ لڑکے اور لڑکیاں دونوں ہر قسم کی سپورٹس میں آگے جاسکتیہیں۔کسی بھی کھیل کو جنس کی بنا پر تقسیم نہیں کرنا چاہیے۔ جتنے لڑکوں کے پاس مواقع ہیں، اتنے ہی لڑکیوں کو بھی ملنے چاہیں۔پاکستانی کھیلوں میں خواتین کے لیے رول ماڈل کی کمی ہے،جتنی زیادہ خواتین اس فیلڈ میں آئیں گے، کامیابیاں ملیں گی تو ان کا نام بھی پیدا ہوگا۔