ڈھاکہ(امت نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے اپنی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق ٹیم میں نئے فاسٹ باؤلر خالد محمود کو بھی شامل کیا گیا ہے، بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ تین نومبر سے سہلٹ میں شروع ہوگا، میزبان بنگلہ دیش جسے رواں سال جولائی میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا نے آل راؤنڈر شکیب الحسن اور بیٹسمین تمیم اقبال کی غیرموجودگی میں ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی ہیں۔