اسلام آباد(امت نیوز) اسلام آباد کالج آف آرٹ اینڈ سائنسز (آئی سی اے ایس) کے زیراہتمام آئی سی اے ایس کھیلوں کے مقابلے 2 نومبر کو اسلام آباد کالج آف آرٹ اینڈ سائنسز جی الیون تھری اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ سیکرٹری عبدالرحمن مانی نے بتایا کہ آئی سی اے ایس کھیلوں کے مقابلوں میں اسلام آباد کے 30 سکولوں کے طلباء و طالبات چھ مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ ان مقابلوں میں فٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، کرکٹ، سنوکر اور باسکٹ بال کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے 12 نومبر تک جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کمیٹی میں چیئرمین ملک محمد آصف ہونگے جبکہ ممبران میں وحید قریشی اور عبدالغفور شامل ہیں۔