شیخوپورہ( ا مت نیوز) چھ شادیاں کرنے والے شخص کو اس کی ہی ایک بیوی نے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے الف ٹاؤن میں 70 سالہ شخص اصغر عرف کالو کو اس کی بیوی نے قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اصغر عرف کالو نے چھ شادیاں کر رکھی تھیں اور وہ 4بیویوں اور17بچوں کے ساتھ ایک ہی مکان میں رہائش پذیر تھا۔پولیس حکام نےبتایا کہ ملزمہ نے شوہر کو نشہ آور دوا پلا کربےہوش کیااورپھر اسےگولی ماردی۔پولیس نےملزمہ کوگرفتارکرلیا ہے جس نےابتدائی بیان میں کہاہےکہ مقتول شوہراس پرتشدد کرتا تھا۔