پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کی سیشن کورٹ نے نجی اسکول کے پرنسپل کو بچوں کے ساتھ زیادتی، ریپ انہیں زدو کوب کرنے اور قابل اعتراض ویڈیوز بنانے کے جرائم میں ملوث ہونے پر 105 سال قید کی سزا سنادی۔ سیشن جج یونس خان نے مجرم عطااللہ خان پر 10لاکھ 40ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔