امریکی ساختہ نیا انڈونیشی طیارہ تکنیکی خرابی سے تباہ ہونے کی تصدیق

جکارتہ (امت نیوز)امریکی ساختہ نیا انڈونیشی طیارہ تکنیکی خرابی سے تباہ ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ پیر کولائن ایئر کے تباہ ہونے والے بوئنگ 737 میکس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اُس کے پرزوں میں خرابی پائی جاتی تھی۔برطانوی میڈیا کے مطابق طیارے کی تباہی کی وجہ تکنیکی خرابی تھی، پرواز میں ائیر اسپیڈ ریڈنگ درست نہیں آرہی تھی، بلندی کی ریڈنگ کیپٹن اور فرسٹ آفیسرکی ڈیوائس پر مختلف تھیں۔لائن ایئر کے چیف ایگزیکٹو ایڈورڈ سیرات نےبتایا کہ پرواز سے قبل خرابی دور کر لی گئی تھی ۔دریں اثنامیں سمندر میں گرکر تباہ ہونے والے انڈونیشی طیارے کے مسافروں کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔انسانی باقیات سے بھرے 24بیگز پوسٹ مارٹم کے لیے جاوا کےاسپتال پہنچا دیے گئے۔ طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اب تک نہیں مل سکا ہے۔انسانی با قیات میں ایک بچے کی لاش بھی شامل ہے۔مسافروں کی شناخت کیلئے ان کے 132رشتہ داروں کے ڈی این اے نمونے جمع کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے طیارے کے المناک حادثے پر انڈونیشیا کے برادر عوام سے دلی تعزیت کااظہار کیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment