کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے نیشنل بینک میں 25 کروڑروپے سے زائد کے فراڈ سے متعلق ریفرنس میں عدم ثبوت وشواہد کی بناپر بینک کے افسر سمیت 3ملزمان کو بری کر نے کا حکم دے دیا ہے ۔ سماعت کے موقع پر ملزمان محمد حسیب، آفتاب لاکھو اور مسعود احمد پیش ہوئے۔